پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں مگر غزہ و کشمیر میں ہونے والے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں۔ حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری جماعت ملک سے گالی، گولی، تعصب اور نفرت کی سیاست کو ختم کرے گی۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین و دستور کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔ قوم کو فروعی اختلافات سے نکال کر اتحاد و یکجہتی کے لیے کوشاں اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-15
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ آ ج مرحوم ڈاکٹر احمد شریف کے گھر گئے اور ان کے داماد عمیراور ڈاکٹر صاحب کے قریبی دوست ڈاکٹر عبد العلیم صدیقی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی۔امیر ضلع کے ہمراہ قیم ضلع نویداختر اور عبد الوحید خان بھی تھے۔مرزا فرحان بیگ نے ڈآکٹر احمد شریف کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر احمد شریف اپنے پیشے سے انتہائی مخلص تھے وہ ایک درد مند دل رکھنے والے فرد تھے انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا بعد ازاں وہ یوسی 10 لانڈھی ٹاؤن گیے اور انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے یوسی 10 کے چیرمین عبد الحفیظ ،وائس چیرمین طارق صدیقی اور کونسلرو ناظم علاقہ صفدرعلی،زوہب ، انتخاب عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی ٹیم بھر وقت دے رہی ہے۔