کم عمر ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ’کیا پیسے والوں کو سب گناہ معاف ہیں؟‘
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارد گرد کھڑے شہری ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتے ہیں جس میں بچے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مشتعل افراد کے پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ ’ماموں نے کہا تھا جا کر گاڑی سیکھو‘۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
https://Twitter.
عاصمہ آفتاب نے لکھا کہ اس بچے کے والدین کو جیل میں ڈالیں جنہوں نے اسے یہ گاڑی لے جانے کی اجازت دی۔
Iske waleden ko dalen zindan khanay m who let hm to ths !!
— asma aftab01 (@asmazia07) July 7, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جب جرم کی سزا نہیں ملتی تو پھر یہی ہونا ہے۔
جب سزا ملتی ہی نہیں ہے پھر یہی ہونا ہے
— SkyIsLimit (@OopsGharKiBBC) July 7, 2025
توحید احمد کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ سرکار نظام پہ کام نہیں کرتی بلکہ وقتی طور پہ صرف تصاویر بنوائی جائیں گی اور پھر سے وہی سب کچھ چلتا رہے گا۔
یہ سب کچھ اِس لئیے ہوتا ہے کیونکہ سرکار نظام پہ کام نہیں کرتی بلکہ وقتی طور پہ صرف تصاویر بنوائی جائیں گی اور پھر سے وہی سب کچھ چلتا رہے گا۔
— Toheed Ahmed (@toheedahmed81) July 6, 2025
شکیل بشیر لکھتے ہیں کہ کیا پیسے والوں کو سب گناہ معاف ہیں؟
کیا پیسے والے کو سب گناہ معاف ہیں ؟؟؟
شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن بچے نے متعدد افراد کو گاڑی تلے کچل دیا — واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
فوٹیج میں دل دہلا دینے والے مناظر ملاحظہ کیجیے pic.twitter.com/42FqGGZVzI
— Shakil Bashir (@ShakilSidhu1) July 7, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ مارنا تو اس بچے کے والد کو چاہیے تھا جس نے اسے گاڑی چلانے کی اجازت دی۔
مارنے تو اسکے باپ کو چاہئے جسنے اسکو گاڑی چلانے کی اجازت دی
— Abdul (@manixruls) July 7, 2025
ذرائع کے مطابق کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے بچے کی عمر 14 سال ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور ویڈیو وائرل سب کچھ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔