لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاس اینجلس( نیوز ڈیسک)امریکا میں وفاقی جج نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی جج نے حکم سنایا کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی لاس اینجلس میں بغیر معقول شک کے تارکین وطن کی گرفتاریاں کرنے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ صرف نسل، بولی جانے والی زبان یا پیشے کی بنیاد پر افراد کو حراست میں لینا بند کرے۔
وفاقی جج نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کو اپنے افسران کے لیے معقول شک کے تعین میں مددگار اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی حکم دیا کہ وہ گرفتاریوں کی باقاعدہ دستاویزات تیار کریں اور مدعیان کے وکلاء کو فراہم کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ امریکی سینٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا کے سات کاؤنٹیوں کے دائرۂ اختیار تک محدود ہے، جس میں لاس اینجلس اور اس کے گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔