ملازمت کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص( مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کرنے والے ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زیادتی کیس میں 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے میں 2
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ فی الحال ملزم اور متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ہی تفتیش آگے بڑھ سکے گی۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر عمرکوٹ ضلع کونسل کا رکن بھی ہے جبکہ مکیش نامی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب گرفتار ملزم کا مو¿قف ہے کہ اسے ضلع کونسل کا رکن ہونے کی وجہ سے سیاسی انتقام اور بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے۔علاوہ ازیں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مقدمے میں دلچسپی نہیں لے رہی اور اسے فون پر کیس سے دستبردارنہ ہونے پر نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد؛ پولیس کے مبینہ تشدد سے تھانے میں شہری جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں تھانے میں مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ایک اور شہری کی موت پر تھانہ ترنول کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زیرحراست شہری کی موت اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں ہوئی اور مقدمے میں تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا اسلم اور تین کانسٹیبلز کے خلاف قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں اور مقدمے میں ایس ایچ اوتھانہ ترنول شوکت محمود اور محرر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ ترنول کے اے ایس آئی رانا اسلم نے اشتہاری مجرم کو میانوالی سے گرفتار کیا، اے ایس آئی رانا اسلم اور تین کانسٹیبلز نے تھانے میں گرفتار مجرم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ رات کو اے ایس آئی رانااسلم مجرم کو حوالات سے نکال کر اپنے کمرے میں لے گیا اور ساتھی کانسٹیبلز کے ساتھ مل کر ملزم پر تشدد کرتا رہا اور حالت خراب ہونے پر ملزم کو اسپتال لایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ ملزم دم توڑ چکے ہیں۔