ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فنانس ایکٹ کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ کے ساتھ فیڈریشن میں منعقدہ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے متنازع شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ،
بزنس کمیونٹی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 30اے ، 8بی ، 40بی اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 21ایس پر تحفظات ہیں ،وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور انکی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت نے متنازع شقوں پر غور اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے منگل تک کا وقت مانگا ہے ،
بات چیت مثبت سمت میں جاری،امید ہے حکومت خوش اسلوبی سے مسئلے کا حل نکالے گی ،ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکلتا ہے اور مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کرنا چاہئے ۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے ، لوگوں میں خوف کی فضا ختم ہونی چاہئے ، موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے،کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے ،
فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری معاملے پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اگر حکومت نے ایک ہفتے میں مسائل کا حل نہ کیا تو فیڈریشن مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی... پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے عاطف اکرام شیخ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹ کی مبینہ خرید و فروخت کا انکشاف، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور ساتھ ہی ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے امیدوار ان سے رابطے کر رہے ہیں اور ووٹ کے بدلے مالی فوائد کی پیشکش کر رہے ہیں اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ایسے کسی بھی رابطے کی معلومات سے انہیں باخبر رکھا جائے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں گزشتہ شب پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن اور پانچ اگست کو مجوزہ احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض ارکان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ہر بار احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا کے کارکنوں کو آگے لایا جاتا ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد کے کارکنان غیر فعال رہتے ہیں اس لیے آئندہ احتجاج میں دیگر صوبوں کو بھی متحرک کیا جائے پارٹی ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق شکایات کے علاوہ آئندہ احتجاج کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ پارٹی نے تمام صوبوں سے ارکان اسمبلی کو کل ہفتے کے روز لاہور طلب کر لیا ہے جہاں پانچ اگست کے احتجاج کے بارے میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان ملک عدیل کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ارکان سے سینیٹ الیکشن میں پیسوں کی آفر کے بارے میں رائے لی گئی اور ارکان سے کہا گیا کہ اگر کوئی ایسا رابطہ ہوتا ہے تو فوری طور پر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ احتجاجی لائحہ عمل پر حتمی فیصلہ لاہور میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا اور جو بھی فیصلہ قیادت کرے گی پارٹی اس پر مکمل عمل کرے گی