فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کے اختیارات اور 2 لاکھ روپے سے زائد لین دین کے لیے بینکنگ چینلز کے لازمی استعمال پر عملدرآمد کو مؤخر کیا جائے۔

اسلام آباد میں فیڈریشن کے ایک اجلاس میں ملک بھر سے مختلف تجارتی انجمنوں کے نمائندگان شریک ہوئے، جن میں گھی و کوکنگ آئل، فلور ملز ایسوسی ایشن، اسلام آباد و راولپنڈی چیمبرز، کراچی اور لاہور چیمبرز کے آن لائن شرکا، تاجر رہنما، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور دیگر شامل تھے۔

کاروباری برادری نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے، اجلاس کے دوران ایک موقع پر ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا، تاہم ایف بی آر کی یقین دہانی کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم، ریٹیلرز کے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے دائرہ کار میں اضافہ

ایف بی آر کے ممبر آپریشن ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے یقین دہانی کرائی کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 37 اے کے تحت گرفتاری کے اختیارات صرف ان افراد کے خلاف استعمال ہوں گے جو جعلی یا فلائنگ انوائسز کے ذریعے اربوں روپے کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ 2 لاکھ رجسٹرڈ اداروں میں سے صرف 60 ہزار سیلز ٹیکس فائلرز ہیں اور ان اختیارات کا استعمال مینوفیکچررز یا تاجروں کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں ہوگا۔

ریئل اسٹیٹ فیڈریشن پاکستان کے صدر سردار طاہر نے بتایا کہ سی ڈی اے چیئرمین نے اسلام آباد میں اسٹامپ ڈیوٹی یکطرفہ طور پر 1 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دی ہے، جس سے پراپرٹی خریداروں کے لیے ٹیکس میں کمی کے فوائد ختم ہو گئے۔

مزید پڑھیں: فائنانس بل 26-2025 : ٹیکس فراڈ میں مدد دینے والے اکاؤنٹ ہولڈر کو ’معاونِ جرم‘ سمجھا جائے گا

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے 37 اے کی شق کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بصورت دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے جواب دیا کہ فائنانس ایکٹ 2025 پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے اور اس میں ترمیم ممکن نہیں، البتہ اختیارات کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کاروباری طبقے کو ہر ماہ ملاقات کی پیشکش کی تاکہ مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔

ایف بی آر کے ڈاکٹر حامد عتیق نے وضاحت کی کہ گرفتاری کے اختیارات صرف جعلی انوائسز کے ذریعے 100 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث افراد پر لاگو ہوں گے، عام مینوفیکچررز یا تاجروں پر نہیں۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر کو  ٹیکس فراڈ پر کمپنی سی ای اوز اور ڈائریکٹرز کی گرفتاری کا اختیار مل گیا

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 2 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی بینک کے ذریعے کرنے کی شرط صرف آئندہ مالی سال 2026-27 میں ریٹرن فائل کرتے وقت زیر غور آئے گی اور صرف آڈٹ کی صورت میں وضاحت مانگی جائے گی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ یعنی 4.

5 فیصد تک آ چکی ہے۔ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے کے باوجود عوامی ریلیف کے عناصر سے مزین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پرائیویٹائزیشن، اداروں کا سائز کم کرنے، اصلاحات اور خسارے پر قابو پانے کے اقدامات کے ذریعے معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف اسٹامپ ڈیوٹی اسلام آباد ایف پی سی سی آئی بجٹ بلال اظہر کیانی بینکنگ چینلز پراپرٹی ٹیکس فراڈ ریئل اسٹیٹ فیڈریشن سردار طاہر سی ڈی اے شہباز شریف عاطف اکرام شیخ فائنانس ایکٹ 2025 فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مینوفیکچررز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسٹامپ ڈیوٹی اسلام آباد ایف پی سی سی ا ئی بلال اظہر کیانی بینکنگ چینلز پراپرٹی ٹیکس فراڈ ریئل اسٹیٹ فیڈریشن سردار طاہر سی ڈی اے شہباز شریف عاطف اکرام شیخ فائنانس ایکٹ 2025 فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مینوفیکچررز ایف پی سی سی ا ئی بلال اظہر کیانی ٹیکس فراڈ انہوں نے کے ذریعے کے لیے ایف بی

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ