ایف بی آر نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نجی شعبے کو 30 ستمبر 2025 تک درآمد کی جانے والی چینی پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ چینی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 0.
یہ فیصلہ پہلے چینی کی بڑے پیمانے پر برآمد کے بعد آیا جس سے ملکی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب درآمد کے ذریعے قلت کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Post Views: 7
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
500,000 میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنےکی حکومتی منظوری
حکومت نے ملک بھر میں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے اور سستی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے 500,000 میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے منظوری ایک کمیٹی نے دی، جس کا اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور درآمدی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے قیمتوں میں استحکام اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔
اجلاس میں وزیر خوراک ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت خوراک، وزارت صنعت و پیداوار کے سینئر حکام اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اشتہار