چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
قاہرہ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط ے ملاقات کی۔جمعرات کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور عرب سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو ایک سٹریٹجک بلندی سے دیکھتا ہے اور عرب ممالک کے انصاف پر مبنی مقاصد کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ چین ، عرب ممالک کی خود مختاری، اتحاد اور خود انحصاری کو مضبوط بنانے اور ان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرنے میں ان کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین عرب لیگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے، عرب ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے اور اعلیٰ سطح کے چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔چین کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر جاری رکھنے اور تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عرب لیگ چین-عرب تعلقات کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے گی اور آئندہ سال دوسری چین-عرب سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کرے گی۔احمد ابوالغیط نے کہا کہ چین عرب ممالک کا ایک اچھا دوست اور شراکت دار ہے اور چین عرب تعلقات کی ترقی کا رجحان بہت اچھا ہے جس میں عملی تعاون کی بدولت نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عرب ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو اور تین گلوبل انیشٹیوز کی حمایت کرتا ہے۔عرب لیگ چین کو اس کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور عرب ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتی ہے۔اسی دن لی چھیانگ نے قاہرہ میں مصری ایوان کے اسپیکر حنفی جبلی سے بھی ملاقات کی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین عرب تعلقات حمایت کرتا ہے عرب ممالک کے عرب لیگ کے ساتھ ہے اور کہ چین کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
چینی کمپنی نے مچھر ایئرڈیفنس سسٹم متعارف کروادیا
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے “فوٹون میٹرکس” (Photon Matrix) کے نام سے جدید لیزر سسٹم متعارف کروایا ہے، جو ایک سیکنڈ میں 30مچھر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دی سن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق یہ آلہ جدید LiDAR ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو صرف تین ملی سیکنڈ میں مچھر کی شناخت، اس کا زاویہ اور سائز معلوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیسے ہی مچھر کی شناخت ہوتی ہے، دوسرا لیزر بیم فائر کر کے اسے فضا میں ہی مار دیتا ہے۔
فوٹون میٹرکس اپنے اطراف کی اسکیننگ بھی کرتا ہے تاکہ انسانوں یا پالتو جانوروں کو نقصان نہ پہنچے۔ کمپنی کے مطابق یہ آلہ صرف مچھروں پر حملہ کرتا ہے، جب کہ تیز رفتار مکھیوں جیسے کیڑوں کو نظر انداز کرتا ہے، جو انسانی ماحول میں عام ہوتے ہیں۔
اگرچہ یہ سسٹم اس وقت پروٹوٹائپ مرحلے میں ہے، مگر اس کی پہلی کھیپ اکتوبر 2025 میں فروخت کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے، جب کہ بڑے پیمانے پر پیداوار مارچ 2026 میں شروع ہوگی۔
اس ایجادکے بانی جم وونگ کے مطابق، یہ دنیا کا پہلا “مچھر ایئر ڈیفنس سسٹم” ہے جو مچھروں کو محفوظ طریقے سے شناخت اور ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور گھریلو استعمال کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
Indiegogo پر جاری کراؤڈ فنڈنگ مہم کے ذریعے اس منصوبے کے لیے رقم جمع کی جا رہی ہے، جس نے ابتدائی ہدف حاصل کر لیا ہے۔
یہ آلہ واٹر پروف ڈیزائن رکھتا ہے، اور پاور بینک یا پورٹیبل پاور اسٹیشن سے چلایا جا سکتا ہے۔
بیسک ورژن: 3 میٹر (9.84 فٹ) تک کی رینج
پرو ورژن: 6 میٹر (19.6 فٹ) تک کی رینج
دونوں ورژنز کا اسکین زاویہ 90 ڈگری ہے۔
قیمت کے لحاظ سے:
بیسک ورژن: $468
پرو ورژن: $668
(یہ ابتدائی “Early Bird” قیمتیں ہیں)
واضح رہے کہ مچھر سالانہ 700,000 سے زائد اموات کا سبب بنتے ہیں، جن میں ملیریا، ڈینگی، چکن گونیا اور دماغی سوزش جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ اس تناظر میں یہ لیزر سسٹم ایک انقلابی قدم سمجھا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ