پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے یکم جولائی 2025 سے مؤثر موٹرسائیکلوں کی نئی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آٹوموبائل سیلز پر نئی ”نیو انرجی وہیکل (این ای وی)“ لیوی کا نفاذ بھی شامل ہے۔

ڈیلرز کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں سوزوکی نے برانڈ کی فروخت اور سروسز کو فروغ دینے میں ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔

قیمتوں میں ترمیم کے بعد، جی ڈی 110ایس کی نئی قیمت 3,62,600 روپے، جی ایس150 کی قیمت 3,92,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح جی ایس ایکس 125 کی قیمت اب 5,04,900 روپے جبکہ جی آر 150 کی قیمت 5,52,900 روپے ہے۔ علاوہ ازیں، اینازوما جی ڈبلیو 250 جے پی کی نئی قیمت 12,52,400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اپنے نوٹیفکیشن میں کمپنی نے واضح کیا کہ یہ قیمتیں ایکس فیکٹری لاگت اور موٹرسائیکلوں کو ڈیلرشپ تک پہنچانے کے فریٹ چارجز کو شامل کر کے طے کی گئی ہیں۔

چند روز قبل اٹلس ہونڈا، جو پاکستان کی موٹرسائیکل مارکیٹ کا نصف سے زائد حصہ رکھتی ہے، نے بھی نئے ٹیکسوں کے باعث اپنی بائیکس کی قیمتیں فی یونٹ 2,000 سے 6,000 روپے تک بڑھا دی تھیں۔

فنانس ایکٹ 2025 کے تحت متعارف کرائی گئی این ای وی لیوی تمام انٹرنل کمبسشن انجن پر مبنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لاگو ہوتی ہے اور اس کا نفاذ یکم جولائی 2025 سے ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ لیوی عام موٹرسائیکلوں سے لے کر لگژری ایس یو وی گاڑیوں تک تمام زمروں پر لاگو ہوتی ہے۔ تاہم یہ پالیسی الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں، صرف برآمد کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں، سفارتی مشنوں کی گاڑیوں اور ان بین الاقوامی اداروں کی گاڑیوں کو استثنیٰ دیتی ہے جو سفارتی مراعات رکھتے ہیں۔

قیمتوں میں حالیہ رد و بدل اس نئی این وی وی لیوی کے براہ راست اثرات کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ حکومت روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے ماحول دوست متبادل ذرائع آمد و رفت کی طرف منتقلی کو فروغ دے رہی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی قیمت کی گئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 3,668 ڈالر پر برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,400 روپے کمی کے بعد 3,88,600 روپے رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 31 روپے اضافے کے ساتھ 4,418 روپے تک پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا