Daily Ausaf:
2026-07-24@12:30:28 GMT

دنیا کی مہنگی ترین کمپنی

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی نویڈیا (Nvidia) نے 4 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

بدھ کے روز کمپنی کے حصص میں 2.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک کی قیمت 164 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہے۔

نویڈیا نے جون 2023 میں پہلی بار ایک کھرب ڈالر کی مالیت حاصل کی تھی، اور صرف ایک سال کے اندر اس نے اپنی قدر 3 گنا بڑھا لی جو ایپل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیوں سے بھی زیادہ تیزی سے ہوئی پیش رفت ہے۔

ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں نویڈیا کا حصہ سب سے زیادہ 7.

3 فیصد ہے جبکہ مائیکروسافٹ اور ایپل کا حصہ بالترتیب 6 اور 7 فیصد کے قریب ہے۔

ایل ایس ای جی ڈیٹا کے مطابق انویڈیا کی مالیت اب کینیڈا اور میکسیکو کی تمام اسٹاک مارکیٹس کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہے اور یہ برطانیہ کی تمام عوامی سطح پر درج کمپنیوں کی کل مالیت سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

مائیکروسافٹ اس وقت امریکا کی دوسری بڑی کمپنی ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 3.75 کھرب ڈالر ہے۔ مائیکروسافٹ کے حصص بھی 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 503 ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا روح پرور غسل کی تقریب

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ

تہران / منامہ: ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے ایک ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے خلاف جاری جوابی اقدامات کا حصہ ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ حملے کا ہدف امریکی کمپنی ایمیزون کی وہ ڈیٹا تنصیب تھی جو ان کے بقول امریکی فوج کو معلوماتی معاونت فراہم کرنے میں کردار ادا کر رہی تھی۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا تاہم ایرانی حکام نے اس دعوے کے حق میں فوری طور پر کوئی شواہد یا مزید تفصیلات پیش نہیں کیں۔

دوسری جانب خبر شائع ہونے تک امریکی کمپنی ایمیزون، بحرین کی حکومت یا امریکی حکام کی جانب سے ایران کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے یا اس کے ممکنہ نقصانات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایران نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں وہ تمام فوجی اڈے یا تنصیبات جو امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے، ایران کی نظر میں جوابی حملوں کے لیے جائز ہدف ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران کے دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کی تنصیب کو ایران نے براہِ راست اپنی فوجی کارروائی کا ہدف قرار دیا ہے۔ تاہم اس معاملے کی آزادانہ تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال