گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 133,602.12 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,025.14 پوائنٹس یا 0.

77 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، یہ تیزی بہتر معاشی اشاریوں کی بدولت جاری رہی۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی پی آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، انڈس موٹر، ہنڈا، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل جیسی بڑی کمپنیوں کے شیئرز سرخ رو رہے۔

ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ

معاشی محاذ پر ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان نے مالی سال 25-2024 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 38 ارب ڈالر سے زائد وصول کیے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس نمایاں اضافے کا سہرا وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی موثر پالیسیوں اور باضابطہ ذرائع سے ترسیلات کو فروغ دینے کی کوششوں کو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹنے کو ترجیح دی تھی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ 826 پوائنٹس یا 0.62 فیصد گر کر 132,577 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ کا احوال

عالمی سطح پر بھی جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ہلکی تیزی دیکھی گئی، جسے اینویڈیا کی 4 ٹریلین ڈالر مالیت تک پہنچنے کی خبروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں کو نظر انداز کرنے والے سرمایہ کاروں نے تقویت دی۔

صدر ٹرمپ نے تانبے پر 50 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو یکم اگست سے نافذالعمل ہوگا، جبکہ برازیل اور سات دیگر ممالک کے خلاف بھی تجارتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم ان فیصلوں کا مارکیٹ پر محدود اثر پڑا۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس 0.2 فیصد بڑھا، جبکہ نکی انڈیکس 0.56 فیصد نیچے آیا، چین کا سی ایس آئی 1500  انڈیکس 0.2 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد بڑھا، یورپی مارکیٹ کے فیوچرز بھی مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس اسٹیٹ بینک ایشیا پیسیفک انڈیکس بینچ مارک کے ایس ای پاکستان اسٹاک ایکسچینج ترسیلات زر عالمی مارکیٹ ہانگ کانگ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 انڈیکس اسٹیٹ بینک بینچ مارک کے ایس ای پاکستان اسٹاک ایکسچینج ترسیلات زر عالمی مارکیٹ ہانگ کانگ

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر