UrduPoint:
2025-07-12@14:48:55 GMT

روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) یوکرینی صدر وولومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات روس کی جانب یوکرین پر 597 ڈرون اور 26 میزائلوں سے ایک بڑا حملہ کیا گیا۔ انہوں نے اس بارے میں ٹیلی گرام پر ہفتے کی صبح ایک پوسٹ تحریر کی۔

تازہ روسی حملوں میں یوکرین کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رومانیہ کی سرحد کے پاس واقع شہر شیرنیوٹسی میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ وزیر خارجہ آندری سبیہا کے بقول لویو، لٹسک اور شیرنیوٹسی کے علاوہ دیگر کئی علاقوں بھی روسی حملوں سے نقصان ہوا۔

یوکرین میں جنگ بندی یا سخت پابندیاں، یورپ کی روس کو پیشکش

یوکرین کا روسی شہر کازان پر ڈرون حملہ

روس کی طرف سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون اور میزائل حملہ

مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا، ''روس دہشت کو مزید طول دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

سینکڑوں میزائل اور ڈرونز سے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا، شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔‘‘ انہوں نے روس کے خلاف سخت تر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

لیوو کے میئر آندری سادووی کے مطابق روسی حملوں میں ایک کنڈر گارٹن اور رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا۔ ٹیلی گرام پر انہوں نے مطلع کیا کہ ایک فائر اسٹیشن کو نذز آتش ہو گیا۔

لٹسک کے میئر نے بتایا کہ شہر میں ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

ان تازہ روسی حملوں سے مشرقی اور وسطی یوکرین میں بھی کافی نقصانات ہوئے۔ خارکیف میں چند مقامات کو ہفتے کی صبح ڈرونز اور گلائیڈ بموں سے نشانہ بنایا گیا۔ کییف میں بھی چند رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا۔

کییف کے ایک اخبار کے مطابق روسی حملوں کے دوران اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے پولش ایئر ڈیفینس بھی متحرک تھی۔

دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملکوں کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے، جو یوکرین کو یہ ہتھیار فراہم کر سکتے ہیں۔

این بی سی نیوز پر اسی ہفتے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان ہتھیاروں کی قیمت نیٹو ادا کر رہا ہے اور اس اتحاد کی جانب سے کییف کی مدد کی جا سکتی ہے۔

یوکرین کو ایسے وسیع روسی ڈرون و میزائل حملوں سے نمٹنے کے لیے امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل درکار ہیں۔ امریکی صدر اس بارے میں متصادم بیانات دیتے آئے ہیں کہ آیا وہ یوکرین کی مدد کریں گے یا نہیں۔

اے پی، روئٹرز کے ساتھ

ادارت: عاطف بلوچ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روسی حملوں انہوں نے

پڑھیں:

روس اور امریکا کے درمیان یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان کوالالمپور میں منعقد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی،جس میں یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ انہوں اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران یوکرینی جنگ کے حل کے لیے صدر پیوٹن کے موقف کا خاکا پیش کردیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ روس نے یوکرین سے متعلق نیا آئیڈیا پیش کیا ہے۔یہ ایک نیا خیال یا نیا تصور ہے، جس پر بات کرنے کے لیے میں صدر کے پاس جاؤں گا۔

کوالالمپور: آسیان اجلاس کے موقع پر روسی اور امریکی وزرائے خارجہ موجود ہیں

متعلقہ مضامین

  • یوکرینی میزائل حملے میں روس کی ایلیٹ میرین یونٹ کا کمانڈر ہلاک
  • روس اور امریکا کے درمیان یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک
  • ٹرمپ کے بیان کے بعد شدت: روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کے ساتھ سب سے بڑا حملہ
  • ٹرمپ کے بیان کے بعد روسی ردِعمل: 728 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا
  • بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان
  • روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 728 ڈرون اور 13 میزائل فائر
  • ٹرمپ کو کراراجواب ‘روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی
  • بنوں، تھانے اور گھر پر ڈرون سے حملہ، خاتون جاں بحق