احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد
احبابِ فکر و عمل تنظیم کے ممبران نے ماحولیات کی بہتری کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف مقامات پر درخت لگائے گئے جن میں سرکاری اسکولوں، پارکوں، اور گاؤں کے کھلے میدان شامل ہیں۔
مہم کے دوران ممبران نے نہ صرف خود درخت لگائے بلکہ مقامی افراد کو بھی اس کارِ خیر میں شریک کیا اور انہیں شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ “درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک سرسبز و صاف ستھرا ماحول پائیں۔”
شجر کاری مہم آئندہ ہفتوں میں دیگر شہروں تک بھی پھیلائی جائے گی، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس قومی فریضے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشہور کورین گوکار کو جنسی زیادتی کے کیس میں سزا سُنا دی گئی چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام... ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شجر کاری مہم
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔