ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کے 2 سال کے دوران ملکی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دوسرے سال میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جسے ملکی و غیر ملکی ماہرین، اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔
معیشت، سرمایہ کاری، برآمدات اور اصلاحات کے میدان میں ایس آئی ایف سی نے ایسے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات ملکی اقتصادی منظرنامے پر واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں غیر معمولی 28.
اسی طرح برآمدات کے شعبے میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی، جہاں صرف یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ ہوا اور 10 ماہ کے دوران یہ بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ خاص طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ایس آئی ایف سی کی مربوط اور مؤثر پالیسیوں کی بدولت عالمی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں قرار دیا جب کہ موڈیز نے ملکی آؤٹ لک کو مثبت کر دیا۔ اسی طرح، امریکی ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو '+CCC' سے بڑھا کر '+B' کر دیا، جو معاشی بہتری کا بڑا اشاریہ ہے۔
سرمایہ کاری کے میدان میں بھی مثبت رجحانات سامنے آئے، جن میں ربڑ کی مصنوعات میں 163 فیصد اور سماجی خدمات کے شعبے میں 416 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تعمیرات اور سیمنٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری مستحکم رہی جب کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں بھی تیزی آئی۔
مزید برآں پاکستان نے چین میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس سے حاصل شدہ فنڈز جدید زراعت، فارمنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
ماحول دوست منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پہلے ’’گرین سکوک‘‘ کا اجرا بھی کیا گیا، جس کے تحت 30 ارب روپے کی رقم 3 نئے ڈیمز سمیت مختلف توانائی منصوبوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر کے پائیدار ترقیاتی فنڈ کی منظوری بھی دی ہے، جسے موسمیاتی استحکام، صاف توانائی اور مجموعی اقتصادی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ان کامیابیوں کو بھارتی سازشوں کی ناکامی اور قومی ترقی کی فتح قرار دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ مربوط حکمت عملی اور قومی یکجہتی کے باعث ممکن ہو سکا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری ترسیلات زر ارب ڈالر میں بھی کے لیے
پڑھیں:
ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
ثمرہ فاطمہ: ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کا پروگرام مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ ایک ماہ میں رجسٹریشن کا اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔
حکومت پنجاب کے "گرین کریڈٹ پروگرام" کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹر کروانے والے صارفین کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ صارف کو 6 ماہ میں کم از کم 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے اس کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مطلوبہ فاصلہ طے ہونے پر دوسری قسط کی مد میں مزید 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں یعنی مجموعی طور پر ایک ای بائیک استعمال کرنے والے کو 100,000 روپے کی سبسڈی یا مالی مدد ملتی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اب تک 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1,248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای بائیکس کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کے خرچ سے بچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔