قانون کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز) سابق وزیر اعظم پاکستان و مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان ملک کا مستقبل روشن کرے گی۔ملک کو کونے کونے سے لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ہم مایوس نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوں گے۔آج ملک کا ہر ادارہ بدعنوانی کا شکار ہے،عوام اور ملک حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہے۔حکمرانوں کی کارکردگی کی وجہ سے آج سیاست نفرت کا نام بن چکا ہے۔آئین کی بالادستی کے بنا ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔

انھوں نے یہ بات عوام پاکستان پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر کہی۔ان کے ہمراہ چوہدری انعام ظفر ،عثمان عباسی،نزیر کشمیری،ثمینہ شعیب ،اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔پہلی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی ترقی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔اس موقع پر تقریب کے میزبان چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ شرافت ،ایمانداری اور وفاداری کی مثال شاہد خاقان عباسی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے،مفتاح اسماعیل کی جدو جہد رنگ لائی ہے، یہ کارواں بڑھتا جارہا ہے،۔عثمان عباسی نے کہا کہ پورے پاکستان میں پارٹی کا بول بالا ہے۔ راولپنڈی کی قیادت نے بازی جیت لی ہے۔کارکنان کی جدو جہد رنگ لائے گی۔چوہدری انعام ظفر نے ہمیشہ کارکنان کو عزت دی جن کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔سردار نزیر احمد کشمیری نے کہا کہ میں جماعت کا ایک سال کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔راولپنڈی شہر نے بتا دیا ہے کہ سب شاہد خاقان عباسی،چوہدری انعام ظفر اور قیادت کے ساتھ یے۔ثمینہ شعیب نے کہا کہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد کا جمع ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ عوام شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں،اج سب کے دل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم پاکستان و پارٹی کے مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج عوام پاکستان پارٹی کے کارکنان ملک کے ہر کونے میں موجود ہیں۔لاکھوں افراد نے اب تک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔جہاں سیاست نفرت کا نام بن چکا ہو، عوام اور ملک کے مسائل حکومت کی ترجیح نہ رہیں ۔جہاں تفریق کی بات ہوتی ہو،وہاں ملک کیسے ترقی کرے گا ۔ فقط سیاست میں ملک کے مسائل کا حل موجود نہیں۔قومی و صوبائی حکومتوں کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کی بہتری کی بات کی گئی ہو۔جہاں نوجوانوں کے مسائل کا حل تلاش کیا گیا ہو۔اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بدعنوانی ختم نہیں ہوئی۔کیا تعلیم نے فروغ پایا۔یہ سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح عوام پر بھاری رہا۔عوام پاکستان نے ملک کے حقیقی مسائل کی بات کی یے۔ہم ملک و قوم کی خدمت کرنے میدان عمل میں آئے ہیں۔مایوس نوجوانوں کو امید کی روشن کرن دکھائیں گے۔ہمارا مشن پاکستان کی فلاح و بہبود ہے۔ضلع اور شہر کی سطح پر مزید کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔سیاست کا مقصد حصول اقتدار نہیں ہوتا۔سیاسی لیڈر شپ نے عوام کے بجائے اپنی فلاح و بہبود کی بات کی ۔گزشتہ 8 سالوں میں ملک غریب سے غریب ہوتا چلا جارہا ہے۔ ملک کے چار کروڑ لوگ سطح غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔چوتھا بجٹ بھی گزر گیا لیکن عوام اور ملک کے لئے ریفارمز نہیں کی گئیں۔ہم سب نے مل کر جماعت کو آگے بڑھانا ہے۔ہم الزمات نہیں لگاتے ہم نظریات کی بات کرتے ہیں۔ملک مایوسی اور بےبسی سے نہیں چلتے۔ہم ایک نظریہ لے کر آئے ہیں۔ یہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کا مستقبل روشن کرے گی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات عوام کی رائے سے ہونے چاہیں۔ہمارا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ،نہ ہی کسی جماعت میں جائیں گے۔ہم سے سب خائف ہیں کیوں کہ ہم آئین کی بات کرتے ہیں۔جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی۔ملک ترقی نہیں کرے گا۔حکومت جو مرضی ترمیم کرے فرق نہیں پڑے گا جب تک عوام کی خوشحالی پر توجہ نہیں دی جائے گی۔ملک عوام کا ہے، حکمرانوں کا نہیں۔ملک و عوام تفریق کا شکار ہے۔ترقیاتی کام عوام کے پیسے سے ہوتے ہیں جتنی کرپشن اس وقت ہے کبھی پہلے نہیں تھی۔اداروں میں بدعنوانی عام ہے۔صوبوں میں تعلیم،صحت،پولیس ،انتظامیہ ،ترقیاتی اداروں میں خرابی مزید بڑھ چکی یے۔پی ٹی آئی کی تیسری حکومت ہے،سترہ سال سے پی پی پی کی حکومت سندھ میں ہے۔کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔کراچی کی چالیس فیصد ابادی پانی سے محروم یے۔ملک میں آئین کی بالادستی نہیں۔احتجاج کرنا ہے تو اس کا مقصدبھی ہونا چاہیے ۔اگر آپ کا مقصد عمران خان کو جیل سے باہر نکالنا ہے تو ایسا مقصد پہلے نہیں دیکھا۔آج ہم اخلاقی ،پارلیمانی قدریں کھو بیٹھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لیڈرز کو چاہیے کہ دشمنی ختم کریں اور ملک کے لئے سوچیں۔اج ملک کی ضرورت ہے کہ اس نفاق کو ختم کیا جائے۔جس چارٹر آف ڈیموکریسی پر دونوں نے سائین کیے کیا وہ اس پر قائم ہیں۔ملک کا صدر بدلنے سے ملک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ملک کی معیشت تھانے داری سے نہیں چلتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور تا رائیونڈ صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے؟ ،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف لاہور تا رائیونڈ صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے؟ ،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف معطل اراکین کا معاملہ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سب نیوز پر مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کیلئے ن لیگ کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار کوہستان کرپشن اسکینڈل،3ارب کی کرپشن میں پلی بارگین کی درخواست TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی چوہدری انعام ظفر عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان ترقی نہیں کر اور ملک سب نیوز ملک کے کی بات کے لئے

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ

صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ