حب کے عوامی حلقوں کا سستی بجلی کی فراہمی دیرینہ مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حب(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے اول دل صنعتی شہر حب کے عوامی حلقوں کا حکومت بلوچستان باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی حکومت وزیر اعظم کی خصوصی توجہ مرکوز کرواتے ہوئے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے اپنے شہر بننے والے بجلی قائم صنعت حبکو پاور پلانٹ سے حب شہر اور تمام صنعت کو مستقل بنیاد پر دی جائے حب شہر میں قائم قریب ترین بجلی بنانے والے کمپنی حبکو پاور پلانٹ کا بجلی نہایت ہی کم قیمت پر سستا ترین اور 24 گھنٹے حب شہر کے عوام کو، تمام کاروباری حضرات اور شہر میں قائم تمام صنعت کو بجلی نہایت ہی کم قیمت سستا ترین باآسانی 24 گھنٹے باآسانی دستیاب ہوگا۔حب شہر کے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ ہم لوگ بجائے کے الیکٹرک کا حد زیادہ مہنگا ترین بجلی لیں اور دوسری جانب کے الیکٹرک کا ناجائز ترین ٹیکسزز بھاری رقم کے بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بھی اور نہ ہی عوام کو باآسانی بجلی دستیاب ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سے ہمیں ہمیشہ کیلئے حب شہر کے عوام کو نجات دلائی جائے صنعتی شہر حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ واضح رہے گزشتہ شب رات 9 بجے سے لیکر آج دن کے 11 ہوچکے ہیں مگر بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عام لوڈشیڈنگ کے علاوہ مزید لوڈشیڈنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے اب تک مکمل 14 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ہے جوکہ کے الیکٹرک نے حب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا کردی ہے جوکہ لمحہ فکر کی بات سے کم نہیں ہے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حب کے شہریوں نے گزشتہ شب شدید گرمی اور سے مچھروں کی یلغار کی وجہ سے باالخصوص، خواتین، معصوم بچوں، بزرگ، بیمار لوگوں نے راتیں جاگ کر گزارا مگر اب تک بجلی کا نام و نشان تک نہیں ہے طویل بجلی بندش کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید قسم کا غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ حب عوامی حلقوں کا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے اور آئے دن سراپا احتجاج ہیں حب کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں عام لوڈشیڈنگ کے علاوہ مزید 14 گھنٹے کی اکثر رات کے اوقات میں طویل ناجائز اکثر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے حب شہر کے الیکٹرک نے ظلم و زیادتی کی انتہا کردی ہے۔حب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم باالخصوص حکومت وقت کے اعلیٰ حکام باالخصوص وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہیں ہمیں ریلف فراہم کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی حلقوں کا کہنا کے عوامی حلقوں کا کے الیکٹرک حب شہر کے کے عوام
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔