معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والے کیفے پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

اس واقعے کی ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو کیفے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں مقیم ’خالصتانی دہشت گرد‘ اور ببر خالصہ انٹرنیشنل ( بی کے آئی) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈّی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیزن 3 کے لیے کپل شرما کتنے کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں؟

ہرجیت سنگھ لڈّی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کی وجہ کپل شرما کا کامیڈی شو ہے جس کی ایک قسط میں انہوں نے نہنگ سکھوں کا مذاق اڑایا تھا جس سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے تھے۔

سرے پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بیان کے مطابق، جمعرات 10 جولائی کو رات 1:50 بجے پولیس کو 120 اسٹریٹ کے 8400 بلاک میں ایک کاروباری مقام پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ فائرنگ کاروبار پر کی گئی تھی، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ اس وقت عملہ اندر موجود تھا۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کو قتل کی دھمکی: بھارتی پولیس نے پاکستان کا نام لے لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ وینکوور سن کے مطابق پولیس کے پاس ابھی تک مشتبہ شخص کی کوئی شناخت نہیں ہے اور فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کپل شرما کپل شرما شو کپل شرما کیفے کپل شرما کیفے فائرنگ کینیڈا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کپل شرما کپل شرما شو کپل شرما کیفے کینیڈا کپل شرما کیفے پر

پڑھیں:

ڈی آئی خان؛ دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان:

خیبر پختونخوا میں دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل ہو گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے رحمانی خیل میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خونریز تصادم میں بدل گئی، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان رات 3 بجے کے قریب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں دشمنی کی بنا پر دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں نعمت اللہ، محمد سلیم اور زاہد شامل ہیں، جن کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ
  • کپل شرما کے کیفے پر حملہ، کامیڈین کس حال میں ہیں؟
  • کپل شرما کے کیفے پر گولیاں چل گئیں
  • ’کینیڈا کی سڑک پر ’ٹریفک جام‘ کا مزہ‘
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • مردان، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
  • مردان: کوٹ اسماعیل زئی میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان؛ دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان؛ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق