ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
DUBAI:
دنیا کی بڑی ایئرلائن ایمریٹس کو یو گوو کی جانب سے 2025 کا سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی میں ایمریٹس نے 88.4 فیصد اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ واحد ایئرلائن ہے جو سرفہرست 10 عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہوئی ہے۔
ترجمان ایمرٹس کے مطابق یو گوو (YouGov) کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں صارفین سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کس حد تک کسی برانڈ کو اپنے دوست یا ساتھی کو تجویز کریں گے، یو گوو برانڈ انڈیکس میں ایمریٹس نے دوسرے نمبر پر موجود برانڈ کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کی، یہ درجہ بندی 28 عالمی مارکیٹس میں کیے گئے 10 لاکھ سے زائد صارفین کے سروے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، جن کا یومیہ جائزہ جون 2024 سے مئی 2025 تک لیا گیا۔
اس ضمن میں ہر ٹاپ 10 عالمی برانڈ کے لیے مثبت تجویزی اسکور کو جمع کیا جاتا ہے اور مارکیٹ میں اس برانڈ کے موجودہ کسٹمر بیس کے سائز سے جائزہ لیا جاتا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کے صدر سر ٹِم کلارک نے اس کامیابی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے صارفین کے ساتھ مضبوط تعلق اور اعتماد کا اعتراف ہے، ہم انہیں محض منزل مقصود تک پہنچانے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ایک قابل اعتماد اور معیاری سفری تجربہ فراہم کرتے ہیں، ہم پہلے سے اپنی شان دار سفری خدمات کو مزید بہتر بناتے رہیں گے اور سفر کے نئے معیار قائم کریں گے تاکہ ایمریٹس ہمیشہ ایسے برانڈ کے طور پر قائم رہے جسے ہمارے مسافر فخر سے دوسروں کو تجویز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایئرلائن مسلسل اعلیٰ معیار کی سہولیات اور جدید ترین سروسز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ عالمی معیار کی خدمات مزید بہتر انداز سے پیش کی جاسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ایمریٹس نے تین نئے مقامات کے لیے پروازیں شروع کیں، جبکہ ہانگژو کو جلد شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ ایشیا، افریقہ اور یورپ میں 9 عدد جدید سفری ریٹیل اسٹورز کھولے گئے۔
ایمریٹس کے صدر نے بتایا کہ ایئرلائن نے اپنے نئے A350 طیاروں کو 10 مقامات پر سفر کے لیے تعینات کیا، اور اسے دنیا کی پہلی Autism Certified Airline™ کا درجہ بھی حاصل ہوا۔
مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2025 تک ایمریٹس اپنے بیڑے میں جدید انٹیرئیرز کے حامل بوئنگ 777، A380 اور A350 طیاروں کے ذریعے 70 سے زائد شہروں میں خدمات فراہم کرے گی جو اس کے نیٹ ورک کا تقریباً 50 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایمریٹس کو یو گوو نے سراہا ہو بلکہ 2024 کی رپورٹ میں ایمریٹس کو متحدہ عرب امارات کا سب سے زیادہ تجویز کردہ برانڈ قرار دیا گیا تھا، جہاں اسے 92.
خیال رہے کہ یوگوو ایک عالمی آن لائن ریسرچ ڈیٹا اور اینالٹکس کا ادارہ ہے جو غیر جانب دار مارکیٹ ریسرچ اور صارفین کے رویوں پر مبنی سروے کے لیے جانا جاتا ہے اور اپنے معروف ٹریکنگ ٹول یوگوو برانڈ انڈیکس کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی برانڈ میں ایمریٹس سب سے زیادہ ایمریٹس کو ایمریٹس نے برانڈ کے کے لیے
پڑھیں:
یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
دھناشری ورما کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’خاتون سلمان خان‘ بننا چاہتی ہیں۔
ایک حالیہ بھارتی رئیلٹی شو رائز اینڈ فال حصہ لینے والی کوریوگرافر دھناشری ورما نے اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ سلمان خان کی طرح سنگل رہنا چاہتی ہیں۔
دھنشری ورما نے کہا ’یہ سب جو طلاق کی باتیں چل رہی ہیں، وہ بالکل بیکار ہیں، میں پہلے ہی دیکھ چکی ہوں باہر لوگ ہمیشہ کہانی بناتے رہیں گے، لیکن جو اندر محسوس ہوتا ہے وہ حقیقت ہے‘۔
کوریوگرافر کے مطابق وہ اپنی زندگی کے اس باب کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ چکی ہیں۔ ارباز پٹیل نے دھناشری سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چہل اس وقت کس کو ڈیٹنگ کر رہے ہیں، جس پر ان کی سابقہ اہلیہ نے یہ کہہ کر موضوع کو مسترد کر دیا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔
اس رئیلٹی شو کی حالیہ قسط میں دھناشری ورما نے یہ بھی کہا کہ وہ اب کسی رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اپنی زندگی میں کسی کو جگہ نہیں دینا چاہتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری کی ’فی میل سلمان خان‘ بننا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما نے 2020 میں شادی کی تھی اور 2023 میں ان کے الگ ہونے کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں جس کے بعد فروری 2025 میں دونوں میں باضابطہ طور پر علیحدگی ہوگئی۔