کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف اہم شہروں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی اور دیگر شہروں میں بارش اور آندھی کا سلسلہ، موسم خوشگوار، بعض مقامات پر نقصان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کے بعد ہفتے کی شام مغرب کے بعد ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر قائد کے علاقوں قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اور مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا، گلشنِ اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی اور گارڈن سمیت دیگر علاقوں میں بھی رم جھم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ تاہم، بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو متعدد حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب، بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں سردار ناصر کالونی میں دیواریں گرنے سے تین گھروں کو نقصان پہنچا۔
ادھر اوکاڑہ کے علاقے گیمبر اور گرد و نواح میں گرد آلود ہواؤں اور تیز آندھی کے باعث بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔