گوجرانوالہ میں ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی 42: گوجرانوالہ کے شمسی انڈر پاس کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد پیدل ٹرین کی پٹری کراس کر رہے تھے ،لاہور سے آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر دو بچے تین سالہ ،پانچ سالہ اور60 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی۔ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ،نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرین کی
پڑھیں:
کوئٹہ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروسز معطل
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق 10 جولائی کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکے گی۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔