سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینیں تیار رکھیں، این ڈی این اے نے درجنوں جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی "توقع" ظاہر کی ہے۔
این ڈی ایم اے کو خدشہ ہے کہ گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہےْ
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
اپر کوہستان (RD 200-240) میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دیامر و استور روڈ (340-380) کے علاقے ممکنہ لینڈ سلائیڈ نگ کی زد میں ہوں گے۔
این ڈی ایم اے نے گلگت روڈ( 400) اور نگر روڈ ( 460) میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس کے ساتھ شاہراہ قراقرم (KKH) کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بتایا ہے، این ڈی ایم اے کو خدشہ ہے کہ جگلوٹ اسکردو روڈ (JSR) کے مختلف مقامات، خصوصاً روندو کے ملحقہ علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہو گی۔
شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ کا ڈی ایم اے
پڑھیں:
اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر
دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور مظالم نے تمام حدیں پار کرلی ہیں، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ملکوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، یہ دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔