اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔

حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔

چچا محمد علی نے بتایا کہ کبھی کبھار فون پر رابطہ ہوجاتا تھا اور وہ ہر دو تین ماہ بعد جب بھی لاہور آتی تھی تو اپنے والدین سے ضرور ملتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ لیکن جب سے اس کا فون بند ہوا تو ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہمیں اس کے گھر کا بھی اتا پتا معلوم نہیں تھا۔

حمیرا کے چچا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا اپنے والدین سے جائیداد کے معاملے پر کوئی جھگڑا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔

اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

عدالت کے حکم پر جب بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو بارہا دستک کے باجود دروازہ نہیں کھولا گیا۔ جس پر دروازہ توڑنا پڑا۔

جیسے ہی درواز ٹوٹا بدبو کا ایک بھپکا محسوس ہوا اور اداکارہ کی گلی سڑی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔ جو تقریباً 8 ماہ پرانی تھی۔

ابتدا میں ان کے اہل خانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر ان کے بہنوئی اور بھائی لاش لینے کراچی پہنچے تھے۔

اداکارہ حمیرا اصغر ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ اُن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد تھی۔

اداکارہ شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔ انھوں نے تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) سے شہرت حاصل کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حمیرا کے چچا کے چچا نے نہیں تھا تھا اور

پڑھیں:

گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

امریکی نائب صدر اور امریکی بزنس وومن ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ویڈیو پر طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی سی ای او ایریکا کرک کی ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔

There’s a lot of controversy over this hug between Erika Kirk and JD Vance.

Imagine being outraged over a 2.5 second hug between friends?

Help me understand. pic.twitter.com/FIuYGpqsh7

— brittany (@by__brittany) October 31, 2025


مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے اس ایونٹ کی تصاویر کے بعد ان دونوں کے تعلقات پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

اس دوران نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک متنازع پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وینس آئندہ سال کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے طلاق لے کر ایریکا کرک سے شادی کریں گے۔

ان کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 85 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

چارلی کرک کا قتل

ایریکا کرک چارلی کرک کی بیوہ ہیں، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔

عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔

چارلی کرک ایک قدامت پسند شخصیت تھے اور وہ امریکی صدر کے کافی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق چارلی کرک ‘ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ نامی تنظیم کے بانی بھی تھے، 2012 میں قائم کی گئی یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی