اداکارہ حمیرا کی زندگی کا ایک ان دیکھا گوشہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
حمیرا اصغر علی کی کئی ماہ پرانی گلی سڑی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگیا اور لاہور سے ان کے بھائی بالآخر لاش وصول کرنے پہنچ گئے۔
اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی لاش گزشتہ روز کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 7 برسوں اکیلے کرائے پر رہ رہی تھیں۔
لاش ملنے کی اطلاع پر لاہور میں مقیم ان کے اہل خانہ نے اپنے پہلے ردعمل میں لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر اداکارہ کے بھائی اور بہنوئی لاہور سے لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں افسوسناک موت پر دکھ، حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ کی نجی زندگی اور اکیلے رہنے کے فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
اس دوران حمیرا اصغر کی وہ ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہونا شروع ہوگئیں جس سے ان کی زندگی کا ایک ان دیکھا پہلو سامنے آگیا۔
اداکارہ اور ماڈل حمیرا نرم دل اور حساس طبیعت کی مالک ایک ہمدرد شخصیت تھیں۔بالخصوص اسپیشل بچوں کے ساتھ ان کا رویہ قابل تقلید تھا۔
ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمیرا ایسے بچوں سے اسپتال میں ملاقات کر رہی ہیں۔ اسپیشل بچوں سے کھیل رہی ہیں اور ان سے شفقت سے پیش آرہی ہیں۔
ان ویڈیوز اور تصاویر سے لگتا ہے کہ اسپیشل بچوں کے ساتھ وہ ملاقات کے لیے وہ گاہے بہ گاہے ایسے مراکز کا دورہ کرتی رہتی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ
شہر لاہور میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار اور ریچارج کرنے کے لیے بڑا منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنے کےلیے ریچارج ویل بنایا گیا ہے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے جبکہ لاہور میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فنکشنل ہیں۔
مزید برآں لاہور میں کل 15 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ویل بنائے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کراویا گیا ہے۔ پی ایچ اے لاہور تمام پارکس میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کے لیے جگہ مختص کرے گی۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی تعمیر کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جائے، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ واسا پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں گراؤنڈ واٹر ریچارج پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانی ایک نعمت، اسے ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ تمام ادارے اس پراجیکٹ کو سنجیدگی سے مکمل کریں گے۔