عمران خان کی رہائی بچوں یا بہنوں سے نہیں ان کے اپنے طرز عمل پر منحصر ہے،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی نہ تو ان کے بچوں سے ممکن ہے اور نہ ہی بہنوں سے، بلکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اپنے رویے اور طرز
عمل پر منحصر ہے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانے کے خواہاں ہیں اور اگر وہ قانون کے مطابق سرگرمیاں کریں گے تو انہیں اس کا حق حاصل ہے،تاہم رہائی جیسے معاملات سیاسی دباؤ یا خاندانی اثر سے نہیں بلکہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ پاتے ہیں۔لیگی رہنما نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی بات زیر غور نہیں اور پیپلز پارٹی اس وقت اتحادی جماعت کے طور پر حکومت کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری ایک مدبر اور تجربہ کار رہنما ہیں، جنہوں نے ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی بلکہ حکومت کو مضبوطی سے آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال پر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں اور بیرون ملک سے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہیں تو کوئی اعتراض نہیں، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بچے سیاست میں آ کر تحریک چلانا چاہتے ہیں تو انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضرور ایسا کرنا چاہیے، اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
نجی چینل سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان اپنے بچوں کو ملکی سیاست میں لانا چاہتے ہیں، لیکن انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ عمل آئینی اور قانونی دائرہ کار میں ہونا چاہیے، کوئی بھی شخص، خواہ وہ عمران خان کا بیٹا ہو یا بیٹی، پاکستان آ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے، لیکن ریاستی اداروں اور آئین کی حدود کا احترام لازمی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی ان کے اہل خانہ کے ذریعے ممکن نہیں، بلکہ یہ فیصلہ صرف عدالتیں اور قانونی عمل ہی کر سکتا ہے، عمران خان کی بہنیں اور بچے ان کی رہائی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے، رہائی کی کنجی اب خود عمران خان کے رویے، بیانیے اور قانون کی پاسداری میں ہے۔
عرفان صدیقی نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پیپلز پارٹی ریاستی امور میں ہمارا اتحادی ہے اور صدر آصف زرداری ایک مدبر اور ذمہ دار ریاستی سربراہ کی حیثیت سے بخوبی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، زرداری نے کبھی حکومتی معاملات میں رکاوٹ نہیں ڈالی اور موجودہ نظام کو کمزور کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں چینی کی درآمد بھی شامل ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم متاثر کیا جائے۔