بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا، ترجمان پیپلز پارٹی اس حوالے سے بہتر بیان کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیوں کہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔
مالی سال 25-2024 کا اختتام، ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ
پڑھیں:
پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔