دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جوکچھ کرنا پڑا کریں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہم نےدہشتگردوں کے لیےجیلوں کے دروازےکھولے،مانناپڑےگاکہ دوبارہ دہشتگردمنظم ہوئےہیں،دہشتگردی کے خاتمےکیلئےپرعزم ہیں،جوکچھ کرناپڑےگاتوکریں گے،
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےاپنےبیان میں کہاکہ پہلگام واقعہ ہوا تو ہم نےآزادانہ اور شفاف انکوائری کی آفرکی،ہمارےہاتھ صاف تھے،آج تک اس آفر کا جواب نہیں دیاگیا,پاکستان کےبارےمیں کہاجاتاتھاکہ ڈپلومیٹکلی آئسولیٹ کردیا گیا ہے،22 اپریل سے 6 مئی کی رات تک 29ممالک کے دارالحکومتوں سے بات کی، ہم نےکہا بھارت والے غلط بیانی کررہےہیں،پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں ہے۔
اسحاق ڈار نےکہا بھارت نے 6 مئی کی رات کو 75 سے 80 جیٹس بھیجےتوہم تیارتھے،ہدایات تھیں کہ اگر بھارتی جیٹس پاکستانی حدودمیں داخل نہیں ہوتےتوٹارگٹ نہیں کرنا،اگر جو جہاز پاکستان کو وہاں سے نشانہ بنائے تو ان کونشانہ بناناہے،پاکستان نے 6 بھارتی جہازوں کو گرایا، 4 رافیل تھے،ایس یو30، مگ اورایک ان مین آرمڈبھی گرا۔
مزید کہاسیکیورٹی کونسل کے5مستقل ممبر ہیں، پچھلےبارہم ایک ووٹ اوراس بارہم 170ووٹوں کی برتری سےمنتخب ہوئے،جب ہم پرپابندیاں لگیں توپاکستان معاشی لحاظ سےبہت مشکلات آئیں،یہ پروگرام ہمارے دفاعی سیکیورٹی کیلئےایک شیلڈبن چکےہیں،ہمیں سیکیورٹی کونسل کی صدارت ملی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع
افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سرزمین سے درآندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہئے، دہشت گردی پر پاکستان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوئی ہم طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے، افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کردے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے ، دہشتگردی روکے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں ، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، کالعدم ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو، پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہورہی ہے ، سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے ، جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا ، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ترجمان پاک فوجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم