احتجاج کے 31 مقدمات: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 24 اور 26 نومبر کو احتجاج کے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کردی۔ جج امجد علی شاہ نے 24اور 26نومبر کے احتجاج پر درج 31مقدمات کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پیروی کی۔ وکیل محمد فیصل ملک نے دلائل دیے کہ بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ
جیل میں تفتیشی افسر نے تاحال بشریٰ بی بی کو ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقدمات میں بی بی کی
پڑھیں:
حج 2026ء : رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن دو دن کی توسیع کے بعد اب 11 جولائی تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ترجمان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے آئندہ سال حج کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔