حمیرہ اصغر کی موت طبعی نہیں، انہیں قتل کیا گیا، تفتیش کیلئے عدالت میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی:
ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے واقعہ سے متعلق کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست ماتحت عدالت میں دائر کردی۔
درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا ہو۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے خاندان کا ان کے ساتھ قطع تعلق بھی حیرت میں مبتلا کرتا ہے، مقدمہ میں ان کے خاندان کو بھی نامزد کرکے تحقیقات کروائی جائیں، قانونی طور پر جو بھی ممکنہ کوشش کی جاسکتی ہے عدالت کی جانب سے کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔