ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2.44 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے امریکی ڈالر سپلائی کی بنسبت ڈیمانڈ زائد ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار کاروبار میں روپے کی بہ نسبت صرف پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا رحجان بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہا، افراط زر بتدریج بڑھنے کے خدشات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال درہم میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ میں کمی آئی اور ریال و درہم مستحکم رہے۔ ایک ہفتے میں ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2.
ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے بڑھ کر 283.96 روپے ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 32 پیسے کے اضافے سے 286.40 روپے ہوگئی۔ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.92 روپے کی کمی سے 388.01 روپے ہوگئے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.18 روپے کی کمی سے 394.00 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.79 روپے کے اضافے سے 334.38 روپے ہوگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.84 روپے کے اضافے سے 338.20 روپے پر بند ہوئی۔ انٹربینک میں ریال کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 75.71 روپے ہوگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 76.40 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں درہم کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 77.31 روپے ہوگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں درہم کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 78.10 روپے پر مستحکم رہی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے اضافے سے روپے ہوگئی کی قدر میں میں ڈالر روپے کی
پڑھیں:
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو، مرغی، دالیں، سبزیوں سمیت 18 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیائ کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا، لہسن فی 18 روپے تک اور آلو تین روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے۔(جاری ہے)
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن مہنگی ہونے والے اشیائ میں شامل ہے اسی طرح ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 302 روپے 23 پیسے سستا ہوا انڈے فی درجن دو روپے تک اور دال مونگ 1 روپے تک سستی ہوئی کیلے، دال چنا، مسٹرڈ آئل سستی ہونے والی اشیائ میں شامل۔