دیہی ترقی قومی خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیراعظم کا دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہات میں رہتی ہے، اور یہی طبقہ ملک کی زراعت، ثقافت اور معیشت کا حقیقی ستون ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کو قومی ترقی کا مرکزی جزو قرار دیتے ہوئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دیہاتوں میں بسنے والے افراد آج بھی باہمی تعاون، رواداری اور محنت جیسی صدیوں پرانی روایات کے امین ہیں، اور انہی کھیتوں، باغات اور بستیوں میں پاکستان کی روح پروان چڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت زراعت، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، خواتین کو بااختیار بنانے، ہنر کی تربیت، اور ماحولیاتی پائیداری میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع، پانی و صفائی کی سہولیات کی فراہمی، اور موسمیاتی اسمارٹ فارمنگ جیسے اقدامات قابل ذکر پیش رفت کا مظہر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دیہی پاکستان کو مضبوط، مساوی اور خوشحال بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دیہات دیہی آبادی کی ترقی کا عالمی دن دیہی ترقی شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دیہات دیہی آبادی کی ترقی کا عالمی دن دیہی ترقی شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :