جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے: وزارت خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ڈان نیوز نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 3.
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آنے والے مہینوں میں بڑی صنعتوں کی صورتحال مثبت دکھائی دیتی ہے، جس کی بنیاد سیمنٹ کی فروخت اور گاڑیوں کی خریداری جیسے اشاریوں پر رکھی گئی ہے۔
مئی میں کاروں، سپورٹ یوٹیلیٹی وہیکلز (ایس یو ویز)، پک اپس اور وینز کی فروخت 14 ہزا 762 یونٹس تک پہنچی، جو کہ سال بہ سال 35 فیصد اور ماہ بہ ماہ 39 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
تاہم، وزارت خزانہ کے مطابق اپریل 2025 میں ایل ایس ایم کی کارکردگی ملی جلی رہی، جہاں سالانہ بنیاد پر 2.3 فیصد اضافہ ہوا، لیکن ماہانہ بنیاد پر 3.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ پیداوار میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 25-2024 کے جولائی تا مئی کے عرصے میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کی بدولت بیرونی کھاتوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کی بدولت مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے کی توقع ہے۔
زرعی شعبے سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ معیاری بیجوں اور مشینی کاشت کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’زرعی مشینری کی درآمدات جولائی تا اپریل مالی سال 2025 کے دوران 10 فیصد بڑھ کر 6 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ مشینی کاشت میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں‘۔
اس سے قبل رواں ماہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی جائزہ 25-2024 پیش کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا تھا کہ مالی سال کے اختتام تک ملک کی معیشت 2.7 فیصد کی شرح نمو حاصل کر لے گی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 1.37 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 1.53 فیصد، اور تیسری سہ ماہی میں 2.4 فیصد رہی، اس کا مطلب ہے کہ 2.7 فیصد کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اپریل تا جون کے 3 مہینوں میں 5.5 فیصد شرح نمو حاصل کرنا ہوگی۔
تاہم یہ شرح اب بھی مقرر کردہ 3.6 فیصد ہدف سے کم ہے، یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ حکومت اپنی مقررہ شرح نمو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کراچی، حیدرآباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رپورٹ میں کہا گیا مہنگائی کی شرح 3 کہا گیا کہ میں اضافے کے مطابق مالی سال
پڑھیں:
لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ
رواں سال نومبر میں لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایک بھی دن انسانی صحت کے لیے خطرناک درجہ میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ گزشتہ اور رواں سال کے ماہِ نومبر کے ڈیٹا سے ’ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)‘ میں نمایاں بہتری کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار
گزشتہ سال نومبر میں لاہور کا AQI 565.2 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2025 میں یہ 259.6 پر آ گیا، جو فضائی معیار میں واضح بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈیٹا کے مطابق نومبر 2024 میں 11 دن صحت کے اعتبار سے خطرناک ریکارڈ ہوئے تھے، جب کہ نومبر 2025 میں یہی دن صحت کے لحاظ سے خطرناک کی سطح سے نیچے رہے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے نومبر میں 18 میں سے 16 دنوں میں فضائی معیار بہتر درجے میں رہا۔
یہ بھی پڑھیے: دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟
پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحول اور فضا کی آلودگی ختم کرنے کے لیے تمام ٹیم اور اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فضا کی بہتری کا یہ آغاز ہے اور اللہ کے فضل سے یہ بہتری دنوں سے مہینوں اور پھر سالوں تک پھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلودگی سموگ لاہور