انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور قدر مستحکم رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹی لیٹرل اور تجارتی قرض حاصل ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ایک روزہ وقفے کے بعد جمعہ کو ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اچھے فنڈامینٹلز کی وجہ سے ڈالر کی قدر ایک موقع 11پیسے کی کمی سے 283روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن امریکی جاب ڈیٹا بہتر ہونے سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے، مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ، افراط زر کی شرح بتدریج بڑھنے کے خدشات اور درآمدی شعبوں کی جانب سے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 283روپے 96پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 286روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔