وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ نہ صرف علاقائی سفارتی روابط کو تقویت دے گا بلکہ پاکستان کے اقتصادی مفادات کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو ایسا جواب ملے گا کہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر بھارت ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا۔ اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔
اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا اور ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
شہباز شریف کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور ترقی کے لیے میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان میں اقلیتی برادری نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ تعلیم، صحت اور دفاعِ پاکستان میں ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت جنگ پاکستان کا پانی سندھ طاس معاہدہ شہباز شریف نوجوانوں کا عالمی دن وزیراعظم پاکستان وی نیوز