پارلیمنٹیرینزم کا عالمی دن: پارلیمان جمہوریت کا ستون ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوری نظام میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جو احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔ پارلیمان جمہوریت کا ستون ہے۔
پارلیمنٹیرینزم کے عالمی دن (30 جون) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کے تحت خواتین کی مخصوص نشستیں مختص ہیں اور کئی خواتین پارلیمنٹیرینز آج پارلیمانی کمیٹیوں کی چیئرپرسنز کے طور پر قیادت کر رہی ہیں، جو جامع اور بااختیار نمائندگی کی مظہر ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے زور دیا کہ پارلیمنٹ نے صنفی مساوات اور سماجی تحفظ جیسے شعبوں میں قانون سازی کے ذریعے اہم کردار ادا کیا ہے، جب کہ بین الپارلیمانی یونین جیسے عالمی فورمز پر پاکستانی پارلیمنٹرینز مؤثر سفارت کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے بعد، پاکستان کے کثیر الجماعتی وفد نے عالمی سطح پر ملکی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پارلیمانی شفافیت، ٹیکنالوجی کے استعمال، اور عوامی شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آیئے ہم اس دن جمہوری اداروں کے استحکام، قانون سازی میں عوامی آواز کی مؤثر نمائندگی، اور شفاف طرز حکمرانی کے عزم کی تجدید کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارلیمنٹ پارلیمنٹیرینزم کا عالمی دن وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ پارلیمنٹیرینزم کا عالمی دن وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ 1 سال میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کو ایک سال میں مکمل کیا جائے، اس منصوبے کی خود نگرانی کروں گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ سولر منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، منصوبے کا سارا انفرااسٹرکچر کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ بنایا جائے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایکنیک کی منظوری کے بعد منصوبے کی تعمیر پر کام کی رفتار کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے پر خرچ ہونے والی تمام لاگت وفاقی حکومت دے گی، گلگت بلتستان کے لوگوں کو 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی، منصوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا، منصوبے کی تعمیر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے منصوبے کی تعمیر کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت اویس خان لغاری کو سونپ دی۔