Islam Times:
2025-10-04@20:28:30 GMT

تجزیہ کار سید کاشف علی کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ کار سید کاشف علی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایران نے حالیہ کارروائی میں اسرائیل کے جنگی غرور کو خاک میں ملا کر عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عالمی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس سے امریکا کی روایتی سفارتی برتری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر صحافی سید کاشف علی ڈی آئی خان سے تعلق رکھتے ہیں، ڈان نیوز اور ہم نیوز سمیت مختلف اداروں میں کام کرچکے ہیں، مختلف جریدوں میں تحریریں بھی لکھتے رہتے ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم ہیں، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امور پر مہارت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سید کاشف علی سے اسرائیلی جارحیت اور ایران کے بھرپور جوابی حملوں اور سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال کیا بنی گی۔ تفصیلات انٹرویو میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید کاشف علی

پڑھیں:

ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ

اسلام آباد:

ملک میں مسلسل تین ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بڑھ کر 4.07 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 19 اشیا مہنگی ہوئیں اور 12کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.07 فیصد ہوگئی ہے حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر46.44 فیصد مہنگے ہوئے، پیٹرول 1.72 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد مہنگا ہوا، لہسن 1.41 اور پیاز 1.22 فیصد مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ گھی، بیف، مٹن، دہی اور سگریٹس سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں چکن 7.96 اور کیلے 0.78 فیصد سستے ہوئے، دالیں، آلو، کوکنگ آئل اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 3.90 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.76فیصد اضافے کے ساتھ4.04فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح  22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 4.83 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 4.86 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.49 فیصداضافے کے ساتھ 3.35 فیصد رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا، تجزیہ کار سلمان غنی
  • وزیرِ اعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی
  • ایران میں اسرائیل سے روابط کے الزام پر 6 عسکریت پسندوں کو سزائے موت
  • ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ
  • کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  • افغانستان پر بڑی بیٹھک، چار ملکی اجلاس پیر کو ماسکو میں ہوگا
  • معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ، گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد  سمیت درجنوں کارکن گرفتار
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماوں کی مذمت