Jasarat News:
2025-10-04@20:32:00 GMT

پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن اور میچنگ گرانٹ کی بحالی؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ای او بی آئی ایکٹ 1976 کے تحت، وفاقی حکومت کو اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) کو سالانہ بنیادوں پر میچنگ گرانٹس فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ (EOBI کے بیمہ شدہ افراد سے جمع کردہ سالانہ شراکت کی رقم کے برابر مماثل گرانٹس)۔ بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے 1995 سے غیر قانونی طور پر EOBI کی میچنگ گرانٹ کو معطل کر رکھا ہے۔
یہ میچنگ گرانٹ پارلیمنٹ ایکٹ 1976 کے مطابق وفاقی حکومت EOBI کو دینے کی پابند ہے لیکن وفاقی حکومت نے یہ مالی سر پرستی 1995 سے معطل کررکھی ہے جو 5لاکھ سے زائد ای او بی آئی پنشنرز کے ساتھ زیادتی ہے۔ اگر یہ گرانٹ بحال ہو جائے تو ہمارا سرمایہ اور اثاثے بھی ڈبل ہوجائیں گے اس طرح EOBI مالی طور پر اتنا مستحکم ہوجائے گا کہ ہر سال مہنگائی کے حساب پنشن میں اضافہ ممکن ہوجائے گا۔
ہم 5 لاکھ معماروطن ای او بی آئی پنشنرز کی شہباز شریف اور بلاول بھٹو، وزیرصدیق سالک سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ یہ میچنگ گرانٹ بحال کراکر شہید ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی اس خواہش کو پورا کریں کہ میرے محنت کشوں کا بڑھاپا سکون سے گزرے۔
یہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی نہ گزاریں
ظلم کی حد ہوتی ہے
ای او بی آئی بورڈ آف ٹرسٹیز سے منظوری کے بعد جس کی جمع پونجی سے یہ پاکستان کا امیر ترین ادارہ بنا ہے ان کے 15 فیصد کی اپرویل تو پارلیمنٹ سے اور ادارے ملازمین پنشن اور تنخواہ میں اضافہ اور جو وفاق کے اندر ہیں ان کو بغیر پارلیمنٹ کی منظوری سے ادا کردیا جاتا ہے۔ یہ کیسا گلا سڑہ نظام ہے ہم یہ ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، حکومت وقت کو چاہیے جتنی جلد ہوسکے نوٹیفکیشن نکال کر ہمیں معاشی قتل سے بچایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او بی ا ئی وفاقی حکومت میچنگ گرانٹ

پڑھیں:

بدین: ایمپلائز الائنس کی کال پر اساتذہ کا حکومت کیخلاف مظاہرہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں دفاتر، سکول اور ہسپتال بند کر دیئے۔ حکومت سندھ ملازمین کو پریشان کرنے پر ایک ہوئے ہیں ۔ یہ بات تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر آغا محمد عمر جان سرہندی۔ پیر ھجت اللہ جان سرہندی، نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے سرکاری ملازمین پنشن رولز میں ترمیم کر کے مہنگائی کے اس دور میں پنشن میں زبردست کمی پر مطالبہ کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین اساتذہ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترمیم کرکے پنشن 65 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے، ڈی آر اے الاؤنس کی عدم ادائیگی اور دیگر ملازمین مخالف اسکیموں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ سندھ حکومت اپنی آنکھیں کھولے۔ حکومتی اداروں میں بڑا بحران پیدا نہیں ہو رہا۔ ملازمین کے جائز مسائل ہیں ان کو فوری حل کیا جائے تاکہ ملازمین میں مسائل کا پھیلاؤ نہ ہو۔ بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔ پیر آغا محمد عمر جان سرہندی نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں سے کٹی ہوئی رقم بشمول گروپ انشورنس اور بنوئل فنڈ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو نہیں دے رہی جو کہ ان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا حق ہے۔

beta4admin25

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے
  • وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • پاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا
  • پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے
  •  نئی کنٹر بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف،نوٹیفکیشن جاری
  • بدین: ایمپلائز الائنس کی کال پر اساتذہ کا حکومت کیخلاف مظاہرہ
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری