بارش میں حیسکو کی ناقص کاکاردگی قابل مذمت ہے ،احسان ابڑو
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے ترجمان احسان ابڑو نے حیدرآباد میں دو روزہ بارشوں کے اسپیل کے گزر جانے کے بعد بھی شہر و گردونواح میں بجلی مسلسل عدم فراہمی اور حیسکو کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی سندھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ، بارشوں کو مکمل ہوئے تین روز گزر گئے مگر آج بھی شہر کے اکثر علاقے بجلی سے محروم ہیں، حالیہ بارشوں میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور اس کے ذیلی ادارے واسا کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی، میئر حیدرآباد، ضلعی انتظامیہ اور ایچ ایم سی کی پوری ٹیم شہر سے نکاسی آب اور عوام کو تکالیف سے بچانے کے معاملات میں انتھک کوششوں میں میں مصروف نظر آئی لیکن ان کی ساری کاوشوں کو حیسکو اپنی بدترین کارکردگی اور نااہلیت سے ناکام بنانے کی کوششیں کرتا رہا، واسا کے پمپنگ اسٹیشنز جہاں شہر کی صورتحال کو بہتر کرنے میں جتے رہے وہیں حیسکو نے شہریوں کو بجلی سے محروم رکھ کر قدرتی رحمت کو زحمت میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وفاقی حکومت حیسکو کے معاملات مسلسل عدم دلچسپی سے کام لیکر مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے، حیسکو چیف کی مستقل اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تعیناتی بھی کئی ماہ سے کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھی حیسکو کی کارکردگی پہ بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مون سون کی بارشوں کا عوام بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں مگر دو بوندیں پڑتے ہی جب وہ کئی کئی گھنٹے حبس اور شدید گھٹن میں بجلی سے محروم ہو جاتے ہیں تو ابرِ رحمت انہیں ابرِ زحمت لگنا شروع ہو جاتی ہے۔ حیسکو انتظامیہ اس وقت حیدرآباد سمیت آدھے سندھ کی عوام سے وفاقی حکومت کی کسی دشمنی کا بد لہ چکانے میں لگی ہوئی ہے ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیسکو کے معاملات میں فوری مداخلت کرے اور حیدرآباد کی عوام کو سرکاری عذاب سے نجات دلائیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت
پڑھیں:
وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جن کو اسرائیل نے غیرقانونی حراست میں لیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جارہے ہیں، یہ بربریت بند ہونی چاہیے، امن کو موقع دینا چاہیے۔ انسانی امداد مستحق افراد کو پہنچنی چاہیے۔
دوسری جانب ترکیہ نے بھی فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو دہشتگردی قرار دیا۔
علاوہ ازیں فلوٹیلا کو روکے جانے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین اسٹیشن کو بند کردیا۔
یونانی دارالحکومت ایتھنز اور فرانس میں بھی اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔