City 42:
2025-06-29@23:16:13 GMT

سیلابی صورتحال؛سرکاری ہیلی کاپٹر 24/7 دستیاب

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مون سون اور سیلابی صورتحال میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر 24/7 دستیاب ہوگا

 ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان  نے  ریسکیو آپریشنز کے لیے فوری اور بھرپور ردعمل کا فیصلہ کیا ، کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا، 

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے،

انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

بلوچستان حکومت مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی، دہشت گردی اور شورش کو ہوا دے کر خطے کے امن کو سبوتاڑ کر رہا ہے اب ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو صرف الزامات نہیں بلکہ ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں اور عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر اس بین الاقوامی فورم پر یہ شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہے جو سچائی اور انصاف کی قدر کرتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عالمی طاقتیں بلوچستان میں بھارتی کردار کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور امن کے قیام میں پاکستان کا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا اور بلوچستان کی سرزمین کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سوات واقعے کے بعد وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر ادارے ریڈ الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہے: ترجمان
  • بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال ، انتظامی ڈھانچہ مفلوج
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ
  • شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • خیبر پختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ کے لیے کھانا،متاثرین سیلاب بے یارومددگار
  • شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • وزیراعظم کا سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
  • بھارت میں بڑھتے ہوئے فضائی حادثے