برطانوی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نئی سربراہ بلاز میٹریویلی کو اپنے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاز میٹریویلی رواں برس ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں اس ادارے کی پہلی خاتون سربراہ نامزد ہوئی ہیں، جس کا اعلان حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔

ڈیلی میل اخبار نے رواں ہفتے انکشاف کیا کہ بلاز میٹریویلی کے دادا کونسٹینٹین ڈوبروولسکی نے سوویت یونین کی ریڈ آرمی سے غداری کر کے نازی جرمن فوج (ویہرماخت) کے لیے یوکرین کے موجودہ علاقے چرنیہیف میں جاسوسی کی تھی۔

اخبار کے مطابق جرمن آرکائیوز سے پتا چلتا ہے کہ ڈوبروولسکی قصائی یا ایجنٹ نمبر 30 کے نام سے مقبول تھا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بلاز میٹریویلی نہ تو اپنے دادا سے کبھی ملی ہیں اور نہ ہی انہیں جانتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلاز میٹریویلی کی خاندانی تاریخ تضادات اور تقسیم سے عبارت ہے، جیسا کہ مشرقی یورپی ورثے رکھنے والے بہت سے افراد کے ساتھ ہوتا ہے، اور یہ مکمل طور پر سمجھ میں آنے والی نہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق، ڈوبروولسکی کے سر کی قیمت سوویت حکام نے 50 ہزار روبل مقرر کی تھی اور اسے یوکرینی عوام کا بدترین دشمن قرار دیا گیا تھا۔ اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے اعلیٰ افسران کو خطوط لکھ کر اعتراف کیا تھا کہ وہ ذاتی طور پر یہودیوں کے خاتمے میں شامل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 47 سالہ بلاز میٹریویلی ایم آئی 6 کی اٹھارہویں سربراہ ہوں گی۔ ان کے پیش روؤں کی طرح انہیں ”سی“ کے نام سے جانا جائے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لاہور، معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور:

صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا مرکزی ملزم فراثت علی اپنے ساتھی جون شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔

دونوں ڈاکو پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

مقابلے کے دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب کہ فائر کی گئی گولیاں ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم فراثت علی چند روز قبل لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا۔

اس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہلاک ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی
  • موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • کراچی: کریڈٹ کارڈ کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
  • برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ
  • لاہور، معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
  • خواجہ آصف کی خفیہ ملاقات، فیلڈ مارشل کی امریکا میں کھڑے ہو کر بھارت کو وارننگ
  • پاکستان میں رواں ہفتے ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی
  • ایران کے جوہری سائنس دان خفیہ مقامات پر منتقل، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار