جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں 75 سالہ خاتون کو بیٹی کی لاش کو 2دہائیوں تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ حکام کو ایباراکی کے علاقے میں کیکو موری نامی خاتون کے گھر کے فریزر سے ایک لڑکی کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ یہ لاش اس کی بیٹی ماکیکو کی ہے جو 1975ء میں پیدا ہوئی تھی ۔ ترجمان نے بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ اور تائیوان میں تباہی مچانے والا طاقتور سمندری طوفان راگاسا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا،جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ۔ گوانگ ڈونگ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے درجنوں درخت گر گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔اس سے پہلے طوفان راگاسا نے تائیوان میں تباہی مچائی، مختلف حادثات میں 50زخمی اور 17لاپتا ہوگئے۔علاقوں میں پل اور سڑکیں بہ گئیں، جبکہ 3ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے میں ہوٹل طوفانی لہروں کی زد میں آگیا۔