بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 5000 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 351000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4287 روپے کی کمی سے 300925 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 53 ڈالر سے کم ہو کر 3290 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1355 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔