اسحاق ڈار کا ترک وزیراخارجہ سے رابطہ ، دوطرفہ تعاون ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کیاہے جس میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ترک وزیر خارجہ حکان فدان سے رابطہ کیاہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو کی ہے,اس کے علاوہ دونوں راہنمائوں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے پرعزم ہے‘ اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے مارکیٹ میں چینی کی موجودہ دستیابی اور سٹاک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے، ضروری اشیاء کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے اور ملک بھر کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، تجارت، صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔