اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ترک وزیر خارجہ حکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو کی ہے اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے کوالالمپور، ملا ئیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس اور یوکرین کے درمیان 84 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرتے ہوئے 84 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ دونوں ملکوں نے قیدیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں رہا ہونے والے روسی قیدیوں کو بیلاروس میں دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ درست مقام ظاہر نہیں کیا گیا، لیکن بتایا گیا ہے کہ یہ قیدی بیلاروس میں طبی اور نفسیاتی امداد حاصل کر رہے ہیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ 84 جنگی قیدیوں کو واپس لایا گیا ہے، جن میں عام شہری اور فوجی دونوں شامل ہیں۔ کچھ قیدی ایسے بھی تھے جو 2014، 2016 اور 2017 سے روسی حراست میں تھے۔
یہ تنازع 2014 میں شروع ہوا تھا جب روس نے کریمیا پر قبضہ کیا اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کی۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی فوجی اور عام شہری قید ہوئے، جن میں سے اب کچھ کو رہا کر دیا گیا ہے۔