جیکب آباد: محبت موڑ سے خانکی پل تک روڈ اورپل دونوں تباہی کے دہانے پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد محبت موڑ سے خانکی پل تک روڈ اور پل کی ناقص تعمیر کی شکایات ،دیہاتیوں کا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی علاقے محبت موڑ سے لیکر خانکی پل تل روڈ کی تعمیر کے ناقص کام پر دیہاتیوں وڈیرو احمد علی بروہی ،خادم سیانچ،مقیم لہڑی ،فقیر امام الدین اور سوشل ورکر سید عبدالرزاق شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محبت موڑ سے لیکر خانکی پل تک 27کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ کروڑ کا ہے جس میں سے زائد پلیں بھی آتی ہیں فروری میں روڈ کی تعمیر شروع ہو ئی جو تاحال مکمل نہیں ہوئی تین چار کلو میٹر تک پتھر ڈال کر راستے کو خراب کیا گیا ہے آنے جانے میں شدید تکلیف ہے کوریجا شاخ پر پل نئی تعمیر کرنے کے بجائے اسے پلستر کرکے دیورا تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ غلط ہے ٹھیکیدار جاوید کی طرف سے معیاری کام کرنے کے بجائے خانہ پوری کی جارہی ہے جو کہ غلط ہے پل کو 50سال سے بھی زائد کا عرصہ ہوا ہے کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محبت موڑ سے خانکی پل
پڑھیں:
مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز