شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔
حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔
چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میں اپنی سیاسی لائن نواز شریف سے جدا کرنے والا ہوں تو میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف کا مجھ پر کوئی قرض نہیں ہے، میرا ان پر، ان کے خاندان اور ان کی جماعت پر قرض ہے۔ اب اگر کوئی کہتا ہے کہ آپ علیحدہ ہو جائیں تو میں انہیں کہتا ہوں کہ یہ علاقہ جواب دے گا کہ کس کو بس کرنا چاہیے اور کس کو کام جاری رکھنا چاہیے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب کو بس یاد کروانا تھا pic.
— ???????????????????????? ???????????????????? (@MohsinKamalPMLN) June 29, 2025
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 34 برس تک مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور اس دوران وفاق میں اہم وزارتوں پر بھی فائز رہے۔ لیکن 2017 میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث انہوں نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی نے چوہدری نثار کو آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ پی ٹیا ٓئی میں شمولیت اختیار کر لیں لیکن لیکن انہوں نے شمولیت سے انکار کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری نثار چوہدری نثار شہباز شریف ملاقات شہباز شریف مسلم لیگ ن نواز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چوہدری نثار چوہدری نثار شہباز شریف ملاقات شہباز شریف مسلم لیگ ن نواز شریف چوہدری نثار شہباز شریف مسلم لیگ ن نواز شریف کے بعد
پڑھیں:
مزار قائد کی دیوار پر چڑھنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’پولیس اس کو بھی تمغہ جرأت دے گی‘
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں گذشتہ چند برسوں سے اس خاص دن کی خوشی کے اظہار کے لیے پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ باجا بجانے کا ٹرینڈ بھی چل نکلا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان اب وائرل ہونے کے لیے مختلف کرتب بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایسے ہی ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو مزار قائد کی دیوار پر چڑھ گیا اور وہاں ہجوم اکھٹا ہو گیا جو اس نوجوان کی ویڈیو بناتا رہا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزار قائد کی دیوار پر چڑھ کر توجہ حاصل کرنے والے لڑکے کو رینجزر اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ لوگ غیر مقامی ہیں جو مزار قائد پر آ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں جبکہ کئی صارفین نے طنزاً کہا کہ کیا پولیس اس نوجوان کو بعد میں تمغہ جرات دے گی۔
احسن نامی صارف نے نوجوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب واقعی وطن آزاد ہو گیا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم آزاد قوم ہیں جو مرضی کریں۔
زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ نوجوان نے یہ کام غلط کیا ہے۔ فرحان صدیقی لکھتے ہیں کہ یہ مزارِ قائد کی سراسر بے حرمتی ہے اگر اج اس پر ایکشن نہیں ہوا تو یہ سب اس پر اپنے اپنے جھنڈے گاڑ رہے ہوں گے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ جشن آزادی منانے نہیں بلکہ قائد اعظم کے مزار کو فتح کرنے آئے ہیں۔
دوسری جانب مزار قائد پر بڑی تعداد میں بچوں نے فواروں کو سوئمنگ پول بنا دیا اور وہاں نہاتے نظر آئے، سیکیورٹی کا عملہ ان کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئے۔
بچوں نے مزارِ قائد پر اودھم مچا دیا#ARYNews pic.twitter.com/UAZxcrYEPU
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 14, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
14 اگست پاکستان کا یوم آزادی مزار قائد یوم آزادی