پی ٹی آئی کے رہنما، ایم این اے چوہدری عثمان علی مسلم لیگ ن میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد (پی ٹی آئی) حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے سوموار کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
یکم جولائی کو تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چوہدری عثمان علی
پڑھیں:
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے اجلاس شروع
سٹی 42 : آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اجلاس شروع ہوگیا ۔
اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کررہے ہیں ۔
مظفرآباد اجلاس میں سردار جاوید ایوب چوہدری قاسم مجید دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد ٹیبل کریں گے۔