UrduPoint:
2025-07-04@21:53:17 GMT

بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو، مرغی، دالیں، سبزیوں سمیت 18 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.

06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیائ کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا، لہسن فی 18 روپے تک اور آلو تین روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن مہنگی ہونے والے اشیائ میں شامل ہے اسی طرح ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 302 روپے 23 پیسے سستا ہوا انڈے فی درجن دو روپے تک اور دال مونگ 1 روپے تک سستی ہوئی کیلے، دال چنا، مسٹرڈ آئل سستی ہونے والی اشیائ میں شامل۔                                                                                                                               

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایک ہفتے میں اضافہ ہوا روپے تک کی شرح فی کلو

پڑھیں:

بلاول شہباز اتحادی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا، عوامی تحریک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ بلاول-شہباز اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10.5 روپے کا اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس سندھ پولیس، سندھ کے پُرامن شہریوں پر وحشیانہ تشدد بند کرے۔ سندھ پولیس وڈیروں اور جاگیرداروں کی غنڈہ فورس بن چکی ہے۔ ملازمین پر تشدد کا حکم دینے والے افسران کو فوری طور پر برطرف کرکے گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی میں اضافہ شروع ہوگیا
  • نیا مالی سال شروع ہوتے ہی مہنگائی کا بھی نیا طوفان: 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • نئے سال کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا
  • مہنگائی اور معیشت کا چیلنج
  • سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، چینی کی برآمد پر بھی کڑی تنقید
  • سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش
  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ‘ کاشف شیخ
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ضیا الدین انصاری
  • بلاول شہباز اتحادی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا، عوامی تحریک