صوبہ سندھ میں ہنرمند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)کم از کم اجرتی بورڈ سندھ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کے کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز کی دی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے، نیم ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 41280 روپے ، ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے اور ہائیلی اسکلڈ ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 50868 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں۔صوبہ سندھ کے اندر قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔