City 42:
2025-07-09@12:54:26 GMT

ڈی آئی خان؛ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق  

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل ہو گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے رحمانی خیل میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خونریز تصادم میں بدل گئی، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان رات 3 بجے کے قریب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

 واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں دشمنی کی بنا پر دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں نعمت اللہ، محمد سلیم اور زاہد شامل ہیں، جن کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: لوٹ مار کے دوران ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، زخمی ڈاکو سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو پر پہلے بھی 8 مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان؛ دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
  • امریکا: فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک‘10 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک
  • ٹھری میرواہ میں بااثرکارشتے داروں کے گھرپرحملہ
  • کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں پر پولیس کی اندھادھند فائرنگ؛ 11 افراد ہلاک
  • کراچی: لوٹ مار کے دوران ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی
  • جیکب آباد: سسر کی فائرنگ سے بہو جاں بحق
  • قلات: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق