پی ٹی آئی صارفین نے عمران وسیم کو ٹیریان کو تحریک میں شامل کرنے کے پیغام پر آڑھے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عمران وسیم کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی تحریک میں ٹیریان کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی اور انہوں نے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین کے رد عمل پر ایک اور پیغام جاری کیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قاسم سلیمان کے ساتھ اگر ٹیریان بھی میدان میں آ گئیں تو احتجاجی تحریک میں ناقابل تسخیر جان پڑ جائے گی ‘‘۔
سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق بین الااقوامی کانفرنس اب 28-29جولائی کو متوقع ہے:علامہ طاہر محمود اشرفی
اس پیغام کے بعد صحافی نے ایک اور پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’تحریک انصاف کے حق میں بات بھی کرو تو بھی انکے سوشل میڈیا واریئرز ٹانگوں کو کاٹنے آ جاتے ہیں ، گالیاں دیتے ہیں، اس پوسٹ میں کچھ برا نہیں لکھا گیا، سلمان قاسم کیساتھ احتجاجی تحریک میں ٹیریان کی شرکت کا لکھا ، کسی کو گالی نہیں دی ، بر بھلا نہیں کہا پھر بھی گالیاں دی جارہی ہیں، کیا یہ شعور دیا عمران خان نے ان وارئیرز کو؟کیا گالیاں دینا مغلظات بکنا، شعور ہے تو پھر ان کو مبارک ہو۔ ‘‘
تحریک انصاف کے حق میں بات بھی کرو تو بھی انکے سوشل میڈیا واریئرز ٹانگوں کو کاٹنے آ جاتے ہیں گالیاں دیتے ہیں
اس ذیل پوسٹ میں کچھ بڑا نہین لکھا گیا
سلمان قاسم کیساتھ احتجاجی تحریک میں ٹیریان کی شرکت کا لکھا کسی کو گالی نہین دی بر بھلا نہیں پھر بھی۔۔۔گالیاں
کیا یہ شعور دیا عمران خان… https://t.
"اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا" گلگت بلتستان ٹورازم کا دعویٰ، سرکاری طور پر تصدیق نہ ہوسکی
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیغام جاری تحریک میں
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔